Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی میں دھوکہ بازی پرچھ افراد گرفتار

قمار بازی میں دھوکہ بازی پرچھ افراد گرفتار

حیدرآباد۔/20جنوری،( سیاست نیوز) قمار بازی کے دوران جواریوں کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو ڈیجیٹل آلہ کی مدد سے قمار بازوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اس آلہ کی مدد سے یہ شخص جان لیتا تھا کہ کون جیتنے والا ہے۔ جوبلی ہلز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران فلیٹ پر دھاوا کرتے ہوئے اصل سرغنہ پروین کے بشمول 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس بنجارہ ہلز سرینواس کے مطابق 31 سالہ پروین کمار،27 سالہ انجیا، 34 سالہ شیخ افضل، 34 سالہ شیوانرسمہا، 36 سالہ انیل کمار اور 25 سالہ یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اور ان کے قبضہ سے 63 ہزار نقد رقم ، سیل فونس اور اس ڈیجیٹل آلہ کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پروین جو تین پتوں کے اس کھیل کا اصل سرغنہ تھا دہلی سے اس آلہ کو خرید لایا تھا اور دیگر قمار بازوں کو اس کے ذریعہ دھوکہ دیتا تھا۔ اور گزشتہ ایک ہفتہ سے دھوکہ دہی میں ملوث تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT