Monday , May 28 2018
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی کا اڈہ بے نقاب ، سات افراد گرفتار

قمار بازی کا اڈہ بے نقاب ، سات افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کشائی گوڑہ میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے قماربازی کے اڈے کو بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی ملکاجگیری زون نے ناگرجنا کالونی کشائی گوڑہ کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے میستری قماربازی کا یہ ٹھکانہ چلارہا تھا ۔ پولیس نے اس کے ہمراہ 35 سالہ معین ، 30 سالہ راجیش ، 38 سالہ وینکٹیشورلو ، 29 سالہ دھنراج ، 26 سالہ رمنا ، 23 سالہ ویرا بابو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 سیل فون کارڈز کے سیٹس کے علاوہ تقریباً 50ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا اور انھیں کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT