Thursday , December 13 2018

قمار بازی کا شاخسانہ، 8 افراد کو مجسٹریٹ سے سزا

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) قمار بازی میں ملوث 8 افراد کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 7 دن کی سزا سنائی۔ کل رات دیر گئے کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے چراغ علی لین عابڈس کے ساجد پلازہ اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاؤز پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کا 20 سالہ واچ مین عبدالقدیر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا، وہ عادی جواریوں کو اکٹھا کرکے معقول کمیشن حاصل کرتا تھا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 32,640 روپئے جوے کی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے عابڈس پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو تیسرے اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جہاں پر جج نے ملزمین کو 7 دن کی سزا اور 300 روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT