Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی کے اڈے پر دھاوا

قمار بازی کے اڈے پر دھاوا

حیدرآباد /17اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل بیورو ٹیم نے شہر کے پانس علاقہ بنجارہ ہلز رہائشی اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ تاجر پارچہ بی ٹی ایس وی راجویر ساکن اے ایس راؤ نگر سکندرآباد نے اپنے دوست کا بھارتی ریسیڈنس اپارٹمنٹ بنجارہ ہلز میں ایک فلیٹ حاصل کیا اور بعد ازاں اس میں قمار بازی کا اڈہ چلا رہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 28 ہزار نقد رقم موبائل فونس وغیرہ برآمد کرلئے ۔ گرفتار افراد کو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT