Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / قمر ابراہیم پاکستان کے ہاکی ہیڈ کوچ

قمر ابراہیم پاکستان کے ہاکی ہیڈ کوچ

لاہور ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپین قمر ابراہیم کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ پی ایچ ایف سکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ قمرابراہیم کو چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور اپریل میں ملائیشیا کے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ ان کا بحیثیت چیف کوچ پہلا امتحان ہوگا۔ شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے بقیہ کوچنگ عملے کا تقرر کیا جائے گا۔ 47 سالہ قمر ابراہیم 1990ء کی دہائی میں رائٹ آؤٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ بارسلونا اولمپکس 1992ء میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ رواں سال ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم کے بیشتر ذمہ داروں نے استعفیٰ دے دیا۔

 

تلنگانہ تھرو بال کے سلیکشن ٹرائلز
حیدرآباد ، 10 ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ تھروبال اسوسی ایشن کی جانب سے مین اور ویمن ٹیموں کیلئے سلیکشن ٹرائلز منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسوسی ایشن جنرل سکریٹری پی جگن موہن گوڑ کی اطلاع کے بموجب یہ ٹرائلز 12 ڈسمبر کو یوسف گوڑہ چیک پوسٹ، ولالا گراؤنڈز میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ منتخب کھلاڑی تلنگانہ مین اور ویمن ٹیموں کی نمائندگی 38 ویں سینئر نیشنل تھرو بال چمپئن شپ میں کریں گے، جو کوٹا (راجستھان) میں 28 ڈسمبر تا 31 ڈسمبر کھیلی جائے گی۔ دیگر تفصیلات کیلئے جنرل سکریٹری جگن موہن گوڑ سے 9849194841 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT