Tuesday , December 11 2018

قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز

کابل ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حکومتی افواج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔طالبان حال ہی میں ہونے والی جھڑپوں میں صوبائی دارالحکومت قندوز کے قریب پہنچ گئے تھے اور اس لڑائی کی وجہ سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی بھی کی تھی۔قندوز کے مرکزی علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں

کابل ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حکومتی افواج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔طالبان حال ہی میں ہونے والی جھڑپوں میں صوبائی دارالحکومت قندوز کے قریب پہنچ گئے تھے اور اس لڑائی کی وجہ سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی بھی کی تھی۔قندوز کے مرکزی علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں شہر کے قریب سے آ رہی ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں دولتِ اسلامیہ کے تربیت یافتہ غیر ملکی جنگجو بھی طالبان کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔صوبائی گورنر محمد عمر صافی کے مطابق اب تک 18 غیرملکی جنگجوؤں کی نعشیں مل چکی ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔طالبان نے قندوز میں اپریل کے آخر میں حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے ان کی افغان فوج سے جھڑپیں جاری ہیں۔نامہ نگاروں کے مطابق طالبان کی یہ پیش قدمی گذشتہ کئی برس کے دوران دارالحکومت کو لاحق ہونے والا سب سے بڑا خطرہ ہے۔طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے افغان فوجی اور پولیس اہلکار تو میدان میں ہیں لیکن انھیں غیر ملکی افواج کی جانب سے کوئی قابلِ ذکر مدد نہیں مل رہی۔فی الوقت افغانستان میں ناٹو کے چند ہزار فوجی ہیں موجود ہیں اور ان میں سے اکثریت دسمبر 2014 میں عسکری مشن کے خاتمے کے بعد اب تربیتی کاموں میں مصروف ہے۔قندوز میں لڑائی سے متاثر ہونے والے افراد نے دارالحکومت کے علاوہ صوبے کے دیہی علاقوں کا بھی رخ کیا ہے۔ان افراد کی امداد کے لئے عالمی ادارے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT