Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / قندھار میں دھماکہ سے تین افراد ہلاک

قندھار میں دھماکہ سے تین افراد ہلاک

قندھار ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے مطابق جنوبی علاقوں میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوئے ایک دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان شمیم کھاپلواک نے بتایا کہ دھماکہ سے آج قندھار شہر دہل گیا۔ حکام نے پہلے دھماکہ کا اندازہ لگانے میں غلطی کی۔ ان کا خیال

قندھار ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے مطابق جنوبی علاقوں میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوئے ایک دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان شمیم کھاپلواک نے بتایا کہ دھماکہ سے آج قندھار شہر دہل گیا۔ حکام نے پہلے دھماکہ کا اندازہ لگانے میں غلطی کی۔ ان کا خیال تھا کہ کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔ تاہم بعد میں یہ کہا گیا کہ یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حقیقت میں کیا ہوا۔ دوسری طرف قندھار کے علاقائی ہاسپٹل کے سربراہ قیوم پوکھلا نے توثیق کی کہ دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں دو پولیس افسران اور ایک خاتون شامل ہیں۔ انہوں نے 17 افراد کے زخمی ہونے کی بھی توثیق کی۔اب تک کسی بھی گروپ یا فرد نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ قندھار کو طالبان شورش پسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
جبکہ 1996ء تا 2001ء اس شہر کو طالبان حکومت کا دارالخلافہ بھی بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT