Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / قندھار میں ناٹو کے فوجی قافلہ پر خودکش حملہ

قندھار میں ناٹو کے فوجی قافلہ پر خودکش حملہ

طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی‘ 15فوجیوں کی ہلاکت کا ادعا
قندھار۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ناٹو کے ایک قافلہ پر افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے قریب آج ایک خودکش بم حملہ کیا گیا ۔ امریکی فوج کے بموجب طالبان نے حملہ کی فوری ذمہ داری قبول کرلی ۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ بمباری میں مبینہ طور پر 15فوجی ہلاک ہوئے ‘ تاہم اس دعویٰ کی آزادانہ ذریعہ سے توثیق نہیں ہوسکی ۔ لیفٹننٹ ڈیمئین ای ہورواٹ جو فوجی ترجمان ہیں کہا کہ فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں اور نہ ان کی قومیتوں کا انکشاف کیا جاسکتا ہے ۔ ناٹو کے سفارت خانہ نے کہا کہ ناٹو کے قافلہ قندھار کے قریب حملہ کی توثیق کی جاسکتی ہے ۔ جہاں تک ذمہ داری کا سوال ہے طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ صوبہ قندھار میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر گذشتہ پانچ سال سے قائم ہے ۔ طالبان کا قبضہ 2001ء میں امریکی حملہ کے بعد ختم ہوگیا تھا ۔ ایک عینی شاہد غلام علی نے جو ایک میکانک کی دکان شہر قندھار کے مضافات میں چلاتا ہے کہا کہ اُس نے فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ دیکھا تھا جس پر سڑک کی دوسری جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ۔ امریکہ اور ناٹو کے فوجی فی الحال افغانستان میں 13500 کی تعداد میں تعینات ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے 4000مزید فوجیوں کی روانگی زیر غور ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT