Monday , December 11 2017
Home / دنیا / قندیل بلوچ کا قاتل بھائی گرفتار،اعتراف جرم

قندیل بلوچ کا قاتل بھائی گرفتار،اعتراف جرم

پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب‘ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب قتل کا انکشاف
ملتان ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ضلع ملتان کی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور اس معاملے کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قندیل بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں اتوار کی صبح کی گئی۔ قندیل بلوچ جو کرتی تھیں دل سے کرتی تھیں۔ ’قندیل مردوں اور مولویوں کے لیے خطرہ تھیں۔اس سے قبل ملتان کے سی پی او اظہر اکرام نیایک پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا۔انھوں نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم وسیم نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم قتل کے بعد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان چلا گیا تھا جہاں سے اسے حراست میں لیا گیا۔ملزم وسیم ڈیرہ غازی خان میں موبائل فونز کی دکان چلاتا ہے اور گذشتہ شب ہی اپنے والدین سے ملاقات کے لیے ملتان آیا تھا۔سی پی او کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قندیل بلوچ کی ناک اور منہ بند کر کے ان کی سانس روکی گئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا انھیں ہلاک کرنے سے قبل کوئی نشہ آور شے دی گئی تھی یا نہیں۔پولیس عہدیداروںنے ملزم وسیم کو بھی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش کیا جہاں اس نے سوالات کے جواب بھی دیے۔ملزم کا کہنا تھا کہ قندیل کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے 11 بجے قتل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT