Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / قندیل بلوچ کی بہن اور چچازاد بھائی بھی گرفتار

قندیل بلوچ کی بہن اور چچازاد بھائی بھی گرفتار

لاہور ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی پولیس نے سوشل میڈیا پر معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے سلسلے میں اُس کی بہن اور چچازاد بھائی کو بھی آج گرفتار کرلیا گیا ۔ تحقیقاتی عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کی بہن شہناز اور چچازاد بھائی حق نواز کو اس مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلے میں تحویل میں لیا جارہاہے ۔ قندیل کے بھائی محمد وسیم نے 16 جولائی کو خاندان کی عزت ملیا میٹ کرنے پر اُسے قتل کردیا تھا ۔ آج جوڈیشیل مجسٹریٹ نے وسیم کی پولیس تحویل میں مزید 3 دن کی توسیع دی ۔

TOPPOPULARRECENT