Friday , May 25 2018
Home / پاکستان / ’’قندیل قتل میں میرے کزن کی کار استعمال ہوئی‘‘ مفتی عبدالقوی

’’قندیل قتل میں میرے کزن کی کار استعمال ہوئی‘‘ مفتی عبدالقوی

اسلام آباد ۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے دوران ریمانڈ پولیس کو بتایا کہ قندیل کے قتل میں جو کار استعمال ہوئی وہ میرے کزن کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں اب تک مفتی عبدالقوی کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ میں مفتی عبدالقوی نے تسلیم کر لیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں جو کار استعمال ہوئی اس کا مالک اور ڈرائیور عبدالباسط ان کا قریبی عزیز ہے۔ کار ڈرائیور عبدالباسط نے قندیل بلوچ کے کلیدی ملزموں قندیل کے بھائی وسیم اور کزن حق نواز کو ڈیرہ غازی خان سے ملتان اور قتل کے فورا بعد واپس ڈیرہ غازی خان منتقل کیا تھا۔ مفتی عبدالقوی نے اعتراف کیا کہ ملتان کے علاقہ مظفر آباد کے جس کرائے کے مکان میں قندیل بلوچ رہائش پذیر تھی اس کا مالک مکان محمد نواز بھی ان کا قریبی تعلق دار ہے۔

TOPPOPULARRECENT