Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قواعد کی خلاف ورزی پر حادثات کا خطرہ

قواعد کی خلاف ورزی پر حادثات کا خطرہ

بھینسہ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس آٹو ، کار اور موٹر سائیکل کے علاوہ دیگر گاڑیاں چلانے کے دوران ٹریفک اصولوں پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر حادثات ہونے کا خدشہ دیتا ہے اور گاڑی چلانے کے دوران سیل پر فون پر بات نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی شراب نوشی کرکے گاڑی چلانی چاہئے ۔ کیونکہ آئے دن حادثات

بھینسہ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس آٹو ، کار اور موٹر سائیکل کے علاوہ دیگر گاڑیاں چلانے کے دوران ٹریفک اصولوں پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر حادثات ہونے کا خدشہ دیتا ہے اور گاڑی چلانے کے دوران سیل پر فون پر بات نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی شراب نوشی کرکے گاڑی چلانی چاہئے ۔ کیونکہ آئے دن حادثات کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ میکانیکل وہیکل انسپکٹر ٹی تروپتی نے بھینسہ آر ٹی سی ڈپو میں ہفتہ واری 26 واں روڈ سیفٹی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس چلانے کے دوران کئی زندگیوں کی حفاظت ڈرائیورس کے سپرد ہوتی ہے ۔ جس طرح ڈرائیورس اپنے افراد خاندان کی زندگی کی حفاظت کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح مسافروں کے جان کی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائے ۔ قبل ازاں انہوں نے بھینسہ آر ٹی سی ڈرائیور محمد رفیع کی ستائش کی جن کی سرویس کے دوران کسی قسم کے حادثات کے واقعات رونما نہیں ہوئے ۔ اس ضمن میں اس ڈرائیور کا نام دوسرے زون میں انعام کیلئے درج کیا گیا اور اس ڈرائیور کو اس موقع پر ریاستی بیاچ State Level Batch سے نوازا گیا ۔ ان سے قبل بھینسہ ڈپو منیجر دیوادنیم نے ہفتہ واری پروگرام کے شیڈول سے ڈرائیورس کو واقف کروایا ۔ جس میں 45 سالہ ڈرائیورس کا ہر سال اور 45 سال سے کم عمر ڈرائیورس کا ہر دو سال میں میڈیکل ، معائنہ ، ڈرائیورس کو جدید ٹکنالوجی کی تربیت ، ڈرائیورس کے افراد خاندان سے بات چیت ۔ سرویس کے دوران حادثات نہ کئے ہوئے ڈرائیورس کو انعام ، خستہ بسوں کی مرمت اور آخر میں خون کا عطیہ کیمپ جوکہ 20 جنوری سے 26 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ڈرائیورس اور ڈپو عملہ موجود تھا ۔

TOPPOPULARRECENT