Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / قوانین کی خلاف ورزی ، زمبابوے کے عہدیدار معطل

قوانین کی خلاف ورزی ، زمبابوے کے عہدیدار معطل

دبئی ۔11جون (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ کے ڈائریکٹر اینوک ایکوپ کو عبوری طور پر معطل کردیا ہے جہاں ان پر اینٹی کرپشن کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔2015 سے ہرارے میٹرو کرکٹ اسوسی ایشن کے چیئرمین کے منصب پر فائز ایکوپ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے معطل کیے جانے والے دوسرے زمبابوین عہدیدار ہیں اور ان سے قبل راجن نائر پر 20سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔نائر ہرارے کی میٹرو پولیٹن کرکٹ اسوسی ایشن کے خزانچی اور مارکیٹ ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے کپتان گرائم کریمر کو 30ہزارڈالر کے عوض میچ فکسڈ کرنے کے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔ایکوپ پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جہاں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعاون نہیں کیا، اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں۔

TOPPOPULARRECENT