Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / قومی اور ریاستی سطح پر دلت اور اقلیتیں حصول انصاف سے محروم

قومی اور ریاستی سطح پر دلت اور اقلیتیں حصول انصاف سے محروم

معظم جاہی مارکٹ پر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی فرنٹ کے آفس کا افتتاح ، انقلابی گلوکار غدر کا خطاب
حیدرآباد۔11اپریل(سیاست نیوز) قدیم بیچلر بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میںانقلابی گلوکار غدر کے ہاتھوں ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔ جناب ظہیر الدین علی خان‘ دلت لیڈر مسٹر جے بی راجو‘ پریم کمار‘ مولانا سیدطارق قادری‘ مولانا حسین شہید‘ خالد رسول خان اور دیگر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بعدازاں مسٹر غدر نے کہاکہ ریاست میں دلت مسلم اتحاد ایک نئی سیاسی انقلاب کا نقیب ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ قومی او رریاستی سیاست بھی دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف میںپوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ دلتوں اور اقلیتوں کاعرصہ حیات تنگ کرنے کاجوکام کیاجارہا ہے اس کی سابق میںکوئی نظیر نہیںملتی۔ انقلابی گلوکار غدر نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںبڑھ چڑھ کاحصہ لینے والوں کو نظر انداز کرنا اور اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل غیرجمہوری انداز کے طرز حکمرانی کا واـضح ثبوت ہے۔غدر نے کہاکہ تلنگانہ کے عظیم جہدکارو ںکو چھوڑ کر تلنگانہ تحریک کی مخالفت کرنے والوں کو اقتدار سے نوازا جارہا ہے ۔ غدر نے کہاکہ دلتوں اور اقلیتوں کو اب ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیاکہ جب مسلم اقلیت کی ضرورت تھی اس وقت دلتوں نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور اب دلتوں کو اقتدار پر فائز کرنے کی ضرورت ہے تو مسلمانو ںکو چاہئے کہ وہ فراغدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے آئیں اور دلتوں کو اقتدار پر فائز کریں ۔ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی دوراندیشی کی وجہہ سے آج دستور ہند ترتیب دیاگیا جس میں پسماندہ طبقات کو خصوصی مرعات اور اپنے طور طریقوں کے ساتھ زندگی گذارنے پر پورا اختیار دیا گیا ہے مگر فسطائی او رسامراجی طاقتیں دستور ہی بدلنے کا خواب دیکھ رہی ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ دستور ہند کا تحفظ پسماندہ طبقات کی بقاء ہے اور اس کے لئے پسماندگی کاشکار تمام طبقات میںاتحاد ضروری ہے۔ انہوںنے فرنٹ کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلتوں ‘ قبائیلوں اور مسلمانوں کے حقوق کی جدوجہد میںتیزی پیدا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ چیرمین فرنٹ ثناء اللہ خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کوچیرین فرنٹ سی ایل یادگیری ‘ حیات حسین حبیب کے علاوہ کنونیرز جناب رشید خان آزاد‘ راملو یادو‘ اسلم عبدالرحمن‘ ایم ایم شریف‘ ولی الرحمن ‘ انور پٹیل‘سید لائق او ردیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT