Friday , October 19 2018
Home / عرب دنیا / قومی ایٹمی پالیسی کو سعودی کابینہ کی منظوری

قومی ایٹمی پالیسی کو سعودی کابینہ کی منظوری

ریاض۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی کابینہ نے آج قومی پالیسی برائے ایٹمی توانائی پروگرام کو حتمی منظوری دے دی۔ سرکاری ابلاغ کے بموجب مملکت سعودی عرب پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لئے گتے دینے کی تیاری کررہا ہے۔ پالیسی میں نیوکلیئر سرگرمیوں کو پرامن مقاصد تک محدود رکھنے اور حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیلئے سودے بازی جاری ہے۔ اس معاہدہ کے تحت امریکہ، سعودی عرب کو ری ایکٹروں کی تعمیر کیلئے ضروری ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ امریکی کمپنی ویسٹنگ ہاؤز کے علاوہ روس، فرانس، چین اور جنوبی کوریا کی کمپنیاں بھی سعودی عرب سے گتے حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں نے اندیشے ظاہر کئے ہیں کہ سعودی عرب اپنا ایٹمی پروگرام اپنے کٹر حریف ایران پر برتری حاصل کرنے کیلئے تیار کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے حال ہی میں امریکہ سے 2015ء میں اپنے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے عوض اس پر عائد تحدیدات برخاست کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT