Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / قومی باکسنگ چمپین شپ ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز

قومی باکسنگ چمپین شپ ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز

ناگپور۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کے 60 ویں قومی چمپین شپ مقابلہ کل جمعرات سے یہاں شروع ہورہے ہیں۔ دو سالہ وقفہ کے سبب منعقد شدنی ان مقابلوں سے اگرچہ کئی بڑے نام غائب ہیں لیکن 300 سے زائد مکا باز چمپین شپ کے اعلیٰ ترین اعزاز پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ اولمپک کے سابق برونز میڈلسٹ وجیندر سنگھ (75 کیلو) ایشین چمپین شیو تھاپا (52 کیلو) او

ناگپور۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کے 60 ویں قومی چمپین شپ مقابلہ کل جمعرات سے یہاں شروع ہورہے ہیں۔ دو سالہ وقفہ کے سبب منعقد شدنی ان مقابلوں سے اگرچہ کئی بڑے نام غائب ہیں لیکن 300 سے زائد مکا باز چمپین شپ کے اعلیٰ ترین اعزاز پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ اولمپک کے سابق برونز میڈلسٹ وجیندر سنگھ (75 کیلو) ایشین چمپین شیو تھاپا (52 کیلو) اور سینئر باکسر اکھل کمار ( 60 کیلو) جیسے کئی اہم و سرکردہ باکسر نے قومی چمپین شپ مقابلوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس میں حیرت کی کوئی بات بھی نہیں ہے کیونکہ ان مقابلوں میں موجودہ اور مستقبل کے باکسرس پر ہی توجہ مرکوز رہے گی۔ اس ٹورنمنٹ کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے ہندوستان پر عائد امتناع کی برخاستگی کے بعد منعقد ہونے والا پہلا قومی مقابلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT