Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی بجٹ 2016 پر لکچر

قومی بجٹ 2016 پر لکچر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : قومی بجٹ کا تیسرا لکچر اردو زبان میں ’ جانئے آپ کا ملک اور قومی بجٹ 2016 ‘ عنوان پر منعقد ہوگا ۔ پروفیسر محمد مسعود احمد مہمان خصوصی مسٹر این بلرام ، آئی آر ایس ڈپٹی کمشنر آف کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس حیدرآباد کلیدی خطبہ دیں گے اور جناب غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ صدارت کریں گے ۔ اردو ہال ، حمایت نگر حیدرآباد میں 5 مارچ کو 6-30 بجے شام اس لکچر کے دوران ہندوستانی معیشت کے حالیہ موقف اور ہندوستانی بجٹ کا تجزیہ اس کلیدی خطبہ میں پیش کیا جائے گا ۔ تمام کو شرکت کی دعوت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT