Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / قومی ترانہ بجانے کے قواعد پر غور کرنے حکومت کو عدالتی ہدایت

قومی ترانہ بجانے کے قواعد پر غور کرنے حکومت کو عدالتی ہدایت

نئی دہلی 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز سے کہاکہ ملک بھر کے سنیما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کو باضابطہ بنانے کیلئے قومی پرچم ضابطہ میں ترمیم پر غور کرے۔۰ چیف جسٹس دیپک مصرا کے علاوہ جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ پر مشتمل بنچ نے کہاکہ تھیٹروں میں قومی ترانہ بجانے کیلئے مرکز کو قبل ازیں جاری کردہ اپنے حکم کے زیراثر ہوئے بغیر اس ہدایت پر عمل کرنا چاہئے۔ بنچ نے اشارہ کیاکہ تمام سنیما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کے لئے یکم ڈسمبر 2016 ء کو جاری کردہ اپنے احکام میں حکومت کی جانب سے ترمیم کرکے اس میں زیراستعمال لفظ ’کیا جاسکتا‘ کو ’کیا جائے‘ سے تبدیل کیا جائے۔ قبل ازیں اٹارنی جنرل کے وینو گوپال نے مرکز کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ایک متنوع اور تکثیری ملک ہے اور یکسانیت پیدا کرنے کیلئے تمام سنیما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT