Saturday , August 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قومی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام فراہم کرنے کی ہدایت

قومی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام فراہم کرنے کی ہدایت

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب

کریم نگر ۔ /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت مواضعات میں سبھی خواہشمند مزدوروں کو ان کی خواہش کے مطابق کام فراہم کئے جائیں ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے حکم دیا ۔ وہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں قومی روزگار ضمانت اسکیم کے کاموں پر منڈل ڈیولپمنٹ اے پی جی اوز روزگار ضمانت کے عملے کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں جو بھی مزدور کام کرنے مانگنے کیلئے آجائیں تو ان سبھی کو کام فراہم کریں اور درکار فنڈز اور کاموں کی منظوری حاصل کرلئے جائیں حکم دیا ۔ دیہاتوں میں ڈمپنگ یارڈ کیلئے زمین کی قلت ہے ۔ کلکٹر کے علم میں ایم پی ڈی اوز کی جانب سے لائے جانے پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ تحصیلدار سے بات چیت کے بعد مناسب اقدامات کی طرف توجہ دی جاکر یکسوئی کرلی جائے گی کہا ۔ روزگار ضمانت کاموں کی مزدوری کی ادائیگی کیلئے بروقت کارروائی کریں ۔کسی بھی صورتحال میں مزدوری بل کی ادائیگی میں تاخیر نہ ہونے پائے ۔ روزگار ضمانت کے کام کروائے جانے سے وہاں کے مقیم مواضعات کے عوام کو فائدہ حاصل ہو ۔ ایسے کام کروائے جائیں مشورہ دیا ۔ مزدوری کی ادائیگی کو آن لائن کردیا جائے اور اسے آدھار نمبر سے بنک اکاؤنٹ کو منسلک کیا جائے ۔ ضلع میں ہریتا ہارم کے سلسلے میں نشانے کی تکمیل کے تحت 3816 مقامات پر پودے لگائے گئے ہیں ۔ تمام پودوں کا ہر منگل کو ان کی نشوونما کا جائزہ لیتے ہوئے برابر پانی دیا جارہا ہے یا نہیں جائزہ لینے کا حکم دیا ۔ اس کے لئے ایک شخص کو مقرر کرتے ہوئے ماہانہ 5 ہزار روپئے دیئے جاسکتے ہیں ۔ شجرکاری کے دوران لگایا گیا ہرپودا آگے چل تناور درخت بن جائے گا ۔ اس جائزہ اجلاس میں اسسٹنٹ کلکٹر پراوینا ، ڈی آر ڈی او وینکٹیشور ، اے پی اوز ، ایم پی ڈی اوز وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT