Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / قومی سطح کی شوٹر کی عصمت ریزی کا کوچ پرالزام

قومی سطح کی شوٹر کی عصمت ریزی کا کوچ پرالزام

نئی دہلی: باوقار ارجن ایوارڈ یافتہ شوٹر کے خلاف کھیل کے میدان کی ایک حاتون ساتھی کی شکایت پر پولیس نے عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’ قومی سطح کی ایک خاتو ن شوٹرکی شکایت پر چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن میں اس کے کوچ شوٹر کے خلاف عصمت ریزی کا ایک کیس درج کیاگیا ہے او رقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی‘‘۔

متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں دعوی کیاہے کہ وہ ملزم کوجانتی ہے جو دوسال سے اولمپئن رہا ہے۔

انہوں نے شوٹنگ اسوسیشن آف انڈیا کے رینج میں ایک قومی چمپئن شب کے لئے تربیت کے دوران ملاقات کی تھی۔خاتو ن شوٹر نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم نے اس سے شادی کا وعدہ کیاتھااور گزشتہ ماہ نشہ آور دواملاکر مشروب پلانے کے بعد نیم بیہوشی کے عالم میں اس کی عصمت ریزی کی تھی۔

شکایت کنندہ خاتون کے معائنہ سے عصمت ریزی کی توثیق ہوگئی اور ملزم سے پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT