Monday , November 19 2018
Home / دنیا / قومی سلامتی کو مضبوط کرنا امریکہ کی اولین ترجیح : وزیر دفاع

قومی سلامتی کو مضبوط کرنا امریکہ کی اولین ترجیح : وزیر دفاع

واشنگٹن۔ 20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو اب زیادہ توجہ دہشت گردی سے لڑنے کے بجائے اپنی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے پر لگانا چاہئے ۔میٹس نے کل کہا کہ فوج کو اپنی توجہ روس اور چین جیسے طاقتور ممالک پر برتری حاصل کرنے کی طرف دینا چاہئے ۔ یہاں دارالحکومت میں امریکہ کی داخلی سلامتی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں روس اور چین سلامتی کے نقطہ نظر سے امریکہ کیلئے بڑا خطرہ بنتے جا رہے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی سکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کرنے پر غور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں چیلنج کریں گے تو یہ آپ کا سب سے بڑا اور برا دن ہوگا۔ میٹس نے کہا کہ کسی کو بھی امریکہ کے جمہوری عمل میں دخل کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے ۔وزیر دفاع نے پارلیمنٹ سے فوج کو کافی بجٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو مرکزی بجٹ میں کمی سے بچانا چاہئے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس سال کے اپنے مجوزہ دفاعی بجٹ میں 10 فیصد کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ دوسری اشیاء کے بجٹ میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT