Wednesday , December 12 2018

قومی سلامتی کے مسائل پرڈی جی اور آئی جی سے مودی کی بات چیت

گوالیار، 8 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی آج بھی مدھیہ پردیش کے گوالیار کے ٹیکن پورمیں واقع باردڑسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اکیڈمی میں پولیس ڈائرکٹرجنرل (ڈی جی) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے ساتھ سلامتی سے متعلق مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم آج دوپہر ڈی جی اور آئی جی کانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کے بعد نئی دہلی روانہ ہوں گے ۔ اس سے قبل سیشن انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں کل بھی دن بھر سیکورٹی سے متعلق موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ گزشتہ تین برسوں میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں بھی ایک پرزنٹیشن پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT