Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی شاہراہ 61 کیلئے یلاریڈی کا انتخاب

قومی شاہراہ 61 کیلئے یلاریڈی کا انتخاب

یلاریڈی /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی شاہراہ جو ایک عرصہ دراز سے نہایت ہی خستہ حال میں بدل چکی تھی ۔ اب یہ تقریباً چار کروڑ روپئے سے سی سی روڈ میں تبدیل کی جارہی ہے ۔ جس کیلئے گتہ داروں سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے اور ہفتہ کے اندر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا ۔ سی سی روڈ کی تعمیرات کے تحت سڑک کے ایک جانب مرمتی کام کرکے ہموار کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ مرمت کا کام ہونے پر ایک طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت برقرار رہے گی اور دوسری طرف تعمیراتی کام چلتا رہے گا ۔ محکمہ آر اینڈ بی عہدیادروں نے بتایا کہ امبیڈکر چوراستہ سے رام مندر تک شاہراہ کے دونوں جانب پینے کے پانی کی پائپ لائین ڈالنے کیلئے 50 لاکھ روپئے منطور ہوئے ہیں۔ یہ کام بھی ہفتہ بھر کے اندر آغاز کردیا جائے گا ۔ محکمہ RWS ، AE مسٹر پراوین ریڈی نے بتایا ۔ اس کے ساتھ ساتھ یلاریڈی حلقہ سے جو قومی شاہراہ کیلئے فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ یلاریڈی سے گذر رہی حیدرآباد ، میدک ، بودھن شاہراہ کو نیشنل ہائی وے بنانے کیلئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری اپنے ریاستی دورہ کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا ۔ نیشنل ہائی وے 61 کی حیثیت سے یہ شاہراہ حیدرآباد سے نرساپور ، میدک یلاریڈی ، بانسواڑہ ، بودھن سے ہوتے ہوئے عادل آباد ضلعباسر بھینسہ تک قومی شاہراہ کی حیثیت سے ترقی دی جارہی ہے ۔ حلقہ یلاریڈی کی دونوں شاہراہ نیشنل ہائی وے میں تبدیل ہونے جارہی ہے ۔ جس سے یہ علاقہ اب ترقی کی سمت گامزن ہونے کو ہے ۔ مقامی عوام میں خوشی کی ہر ہے ۔ حلقہ کے KKY کریم نگر ، کاماریڈی ، یلاریڈی سڑک کے بعد 149 کیلومیٹر تک قومی شاہراہ میں تبدیل کرنے کیلئے فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT