Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کا کرناٹک میں روڈ شو

قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کا کرناٹک میں روڈ شو

چیف منسٹر سدارامیا کے حلقہ انتخاب بادامی کا دورہ ‘ تائید حاصل کرنے کی آخری کوشش
بادامی(کرناٹک) ۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج ایک پُرہجوم روڈ شو چیف منسٹر سدارامیا کے حلقہ انتخاب بادامی میں کیا ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بادامی کی نشست سے سدارامیا کانگریس کے امیدوار ہیں ۔ پورا شہر بھگوا رنگ سے رنگ دیا گیا تھا ۔ بی جے پی کے پرچم پورے راستہ پر لہرا رہے تھے ۔ شمالی کرناٹک میں انتخابی مہم کے آخری مرحلہ میں قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے یہاں پر روڈ شو منعقد کیا اور انہیں امید ہے کہ ریاست میں بی جے پی دوبارہ برسراقتدار آئے گی ۔ ہزاروں پارٹی کارکن بھگوا رنگ کے لباسوں میں ملبوس نقاروں کی دھن پر رقص کرتے ہوئے ‘ سیٹیاں بجاتے ہوئے چیختے چلاتے ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے نظر آئے ‘ وہ بی جے پی کو دوبارہ برسراقتدار لانے اور سدارامیا کو شکست دینے کا عہد کررہے تھے ۔ چیف منسٹر سدا رامیا میسورکی چامنڈیشوری انتخابی حلقہ سے بھی مقابلہ کررہے ہیں ۔ راہگیر یہ تمام دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے تھے ۔ پارٹی کارکن پوری سڑکوں پر بھرے ہوئے تھے اس لئے تقریباً دو گھنٹے تک بادامی کی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے ۔ تیز دھوپ کے باوجود پارٹی کارکن ہر راستہ پر جلوس کی شکل میں پُرجوش نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ کئی کنٹل بھگوا رنگ کے پھولوں سے بسوں کو سجایا گیا تھا جو کارکنوں کو جلسہ گاہ منتقل کررہی تھی ۔ بھگوا رنگ کی ایک سجائی ہوئی بگی میں امیت شاہ سوار تھے۔ وہ بی جے پی کے چیف منسٹری کے امیدوار بی ایس یدی یورپا کے ساتھ اور حلقہ بادامی سے بی جے پی کے امیدوار بی سری راملو کے ساتھ تھے ۔ رائے دہی سے صرف دو دن اور چند گھنٹے پہلے لاؤڈ اسپیکر خاموش ہوگئے ۔ امیت شاہ نے رائے بادامی کے رائے دہندوں کے دل جیتنے کی قطعی اور آخری کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT