Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرت میں اضافہ کا امکان

قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرت میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ حکومت اس اسکیم کے تحت اجرتوں کو اقل ترین اجرت کے قانون کے تحت لانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مہاگاندھی قومی دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میںاس وقت اضافہ کیا گیا تھا جب حکومت نے کنزیومر پرائس انڈیکس کو اس سے مربوط کردیا تھا ۔ اس

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ حکومت اس اسکیم کے تحت اجرتوں کو اقل ترین اجرت کے قانون کے تحت لانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مہاگاندھی قومی دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میںاس وقت اضافہ کیا گیا تھا جب حکومت نے کنزیومر پرائس انڈیکس کو اس سے مربوط کردیا تھا ۔ اس کے باوجود قومی ضزانت روزگار اسکیم کے تحت کئی ریاستوںم یں اجرتیں مقررہ اجرت سے کم ہیں۔ مرکزی وزیر دیہی ترقیات مسٹر جئے رام رمیش نے کل نواں قومی ضمانت روزگار دیوس منانے کے بعد آج اعلان کیا کہ ان کی وزارت نے دفتر وزیر اعظم اور وزارت فینانس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ اس قانون کے سیکشن 6(2) میں ترمیم کی جائے ۔ ایسا کیا جاتا ہے تو اجرتوں کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 14 ریاستوں میں اس اسکیم کے تحت اجرتیں مقررہ اجرتوں سے کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے ایک گروپ نے پروفیسر مہیندر دیو کی قیادت میں سفارش کی ہے کہ قومی ضزانت روزگار اسکیم کے تحت اقل ترین اجرتوں کو اقل ترین اجرت ایکٹ کے تحت لایا جانا چاہئے ۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ بہار ‘ جھارکھنڈ اور کیرالا کے چیف منسٹرس نے بھی وزیر اعظم سے نمائندگی کی ہے کہ ان اجرتوں میں یکسانیت پیدا کی جائے ۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ اگر مذکورہ ترمیم کی جاتی ہے تو اس سے اجرتوں میں یکسانیت پیدا ہوجائیگی ۔ اس اسکیم کے تحت ورکرس کو قانون کے سیکشن 6 کے تحت مقرر کردہ شرح سے اجرتیں ادا کی جاتی ہیں۔ زرعی مزدوروں کے کنزیومر پرائس انڈیکس سے ان اجرتوں کو مربوط کردیا گیا ہے ۔ ہر سال یکم اپریل کو ان اجرتوں میں اضافہ بھی یقینی طور پر ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT