Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / قومی فاسٹ بولروں کی تھکان ورلڈ کپ میں نقصاندہ : اظہرالدین

قومی فاسٹ بولروں کی تھکان ورلڈ کپ میں نقصاندہ : اظہرالدین

چندی گڑھ۔10جنوری( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ شدنی ورلڈ کپ کیلئے معلنہ ہندوستانی ٹیم کو متوازن قرار دینے کے ساتھ فاسٹ بولنگ شعبہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اظہر الدین کے بموجب ویراٹ کوہلی کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی بولروں نے جس تھکاوٹ اور ناقص بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے وہ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کیلئے تشویش کا باعث ہے لیکن ورلڈ کپ سے قبل میزبان ٹیم اور انگلینڈ کے خلاف منعقد شدنی سہ رخی سیریز میں ہندوستانی فاسٹ بولروں کے مظاہرے اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی فاسٹ بولروں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالات مختلف ہوں گے ۔ نوجوان ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی کے متعلق اظہر الدین کا کہنا ہے کہ کوہلی کو اپنے غصہ اور جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ورلڈ کپ ٹیم سے یوراج سنگھ کے اخراج پر کے گئے استفسار پر اظہر الدین نے کہا ہے کہ چند سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سلکٹروں کا رویہ کافی سخت ہے ۔ یوراج سنگھ کو ممکنہ 30کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا لہذا سلکٹروں کیلئے بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر کو قطعی 15کھلاڑیوں میں شامل کرنا مشکل ہوگیا ۔ علاوہ ازیں ویریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کے ساتھ بھی سلکٹروں کا رویہ کافی سخت ہے ۔ حیدرآبادی سابق بیٹسمین نے کہا کہ جس موقع پر ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجارہا تھا اس وقت مذکورہ تینوں کھلاڑیوں کے مظاہرہ توقعات کے مطابق نہیں تھے لہذا ارباب مجاز نے موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ایک متوازن ٹیم تشکیل دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT