Thursday , December 13 2018

قومی کمیشن برائے ایس سی بھی مدعی علیہ

چینائی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتوں کو بھی ایک درخواست مفاد عامہ کی بنیاد پر مدعی علیہ قرار دیا درخواست خواہش کی گئی ہیکہ قومی کمیشن دیگر محکمہ جات کو سربراہ کی ہوئی رقومات کا انکشاف کرے جو مرکز نے ایس سی کی فلاح و بہبود کیلئے ان کو دی تھیں۔ یہ درخواست ریاستی جنرل سکریٹری برائے درج فہرست ذاتوں کا مورچہ ایم سلواراج نے داخل کی ہے۔ یہ مورچہ بی جے پی سے تعلق رکھتا ہے۔ چیف جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش نے کمیشن کو بھی مدعی علیہ قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو نوٹس حوالہ کی اور اندرون تین ہفتے جواب دعویٰ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 16 جون کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT