Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / قومی کمیشن برائے خواتین کی حکومت کرناٹک کو نوٹس

قومی کمیشن برائے خواتین کی حکومت کرناٹک کو نوٹس

نئی دہلی۔/4فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو میں تنزانیہ کی خاتون پر مبینہ حملہ اور برہنہ کرنے کی اطلاعات پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین نے حکومت کرناٹک کو نوٹس روانہ کی اور اس معاملہ میں فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کمیشن کی رکن سشما ساہو نے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے غلط پیام جایء گا۔ ہم دنیا بھر میں اپنے ملک کی بہتر امیج پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس کیلئے دیگر ممالک سے آنے والوں کا تحفظ یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ تنزانیہ کی طالبہ کو کل رات غلط نشاندہی کی بناء مبینہ طور پر ایک ہجوم نے بری طرح زدوکوب کیا اور اسے برہنہ کردیا گیا۔ 21 اس طالبہ کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا ، دراصل اس مقام پر ایک حادثہ سوڈانی کی وجہ سے ہوا لیکن ہجوم نے غلطی سے تنزانیہ کی طالبہ کو نشانہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT