Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قومی کونسل برائے فروغ اردو کے ڈپلومہ کورسیس میںداخلے

قومی کونسل برائے فروغ اردو کے ڈپلومہ کورسیس میںداخلے

کرنول 16 جنوری (فیاکس) سکریٹری الرحمن ایجوکیشنل سوسائٹی کرنول ڈاکٹر کے زین العابدین کی اطلاع کی بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے الرحمن ایجوکیشنل سوسائٹی کرنول کو فاصلاتی تعلیم کے ایک سالہ ڈپلومہ کورس ان اردو لینگویج ،دو سالہ ڈپلومہ ان فنکشنل عربی کورس و ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس ان عربک لینگویج کی درس و تدریس کی منظوری سال حال بھی حاصل ہے ۔ ان کورسس میںداخلے کے خواہشمندوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواست فارم مع دستور العمل و کورس رجسٹریشن فیس صرف 200 روپئے ہے ۔فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فبروری مقرر ہے ۔ طلبہ کیلئے کنٹیکٹ کلاسس ہفتہ میںتین روز روزانہ ایک گھنٹے کی کلاس چلائے جائیں گے ۔ کلاس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا جس میںامیدوار کی حاضری لازمی ہے ۔ ایک سالہ ڈپلومہ کورس ان اردو لینگویج میںداخلے کیلئے اہلیت :انگریزی یا ہندی زبان میں صلاحیت رکھتے ہوں ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ دو سالہ ڈپلومہ ان فنکشنل عربی کورس میں داخلے کیلئے اہلیت: عربی کی ابتدائی تعلیم مع قواعد اس کے علاوہ عربی لکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی لازمی۔ عمر کی کوئی قید نہیں ۔ ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس ان عربک لینگویج میںداخلے کیلئے اہلیت:اردو کی ابتدائی تعلیم مع قواعد اس کے علاوہ اردو پڑھنے لکھنے و سمجھنے کی صلاحیت بھی لازمی ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ڈاکٹر کے زین العابدین نے مزید بتایا کہ قومی کونسل ان کورسس کو روز مرہ استعمال ہونے والی عربی پڑھنے والے طالب علموں کو موثر تقاضوں سے جوڑنے کی ایک بڑی کوشش کی ہے اور باوقار روزگار کے مواقع کی تیاری میں آسانی کی غرض سے ان کورسیز کو جوڑا گیا ہے۔ لہذا کثیر تعداد میں داخلے لینے کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے ربط پیدا کریں ۔ ڈاکٹر کے زین العابدین سکریٹری الرحمن ایجوکشیشنل سوسائٹی D.No: 9-239لعل مسجد روڈ ،کرنول 518001۔فون نمبر :08518-223314 سیل نمبر 9391352442 ۔۔

TOPPOPULARRECENT