Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / قومی کیرم چمپئین شپ کا آج سے آغاز

قومی کیرم چمپئین شپ کا آج سے آغاز

چینائی ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 46 واں قومی و بین ریاستی کیرم چمپئین شپ مقابلے (مرد و خواتین) /30 اکٹوبر ہوگا ۔ /3 نومبر ایس ڈی اے ٹی ہمہ مقصدی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔ جس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ ٹاملناڈو کیرم اسوسی ایشن (ٹی این سی اے) کے زیراہتمام ان مقابلوں میں 24 ریاستوں اور 16 اداروں کے 700 کیرم پلیئرس کو ایکشن میں دیکھا جائے گا ۔ موجودہ منس ورلڈ چمپئین پرشانت مورے اور ماضی کے فاتح کھلاڑی بشمول یوگیش پردیسی (مہاراشٹرا) اور آر ایم شنکرا (انڈین ایرلائینس) بھی مقابلوں میں شامل ہیں ۔ خواتین کے زمرہ میں عالمی چمپئین حیدرآباد کی ایس اپوروا ، سابق چمپئین ایس ایلاواز ہاکی ، ریشمی کماری اور جی ریوتی (ٹاملناڈو) قابل ذکر ہیں ۔ منس اور ویمنس سنگلز زمروں میں فتح حاصل کرنے والوں کو فی کس ایک لاکھ روئے کے نقد انعام دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT