Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی یکجہتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش

قومی یکجہتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش

بودھن میں دسہرہ کے موقع پر غرباء میں ملبوسات کی تقسیم
بودھن 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بعض سیاسی جماعتیں ملک میں فرقہ پرستی کا بیج بونے کبھی ’لو جہاد‘ تو کبھی ’گاؤ کشی‘ کا اقلیتی طبقہ پر الزام عائد کرتے ہوئے اکثریتی و اقلیتی فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کوشاں ہیں لیکن اس فرقہ پرستی کے ماحول میں بھی بعض قائدین آپسی یکجہتی کو زندہ رکھنے حسب روایت تہواروں کے موقع پر مستحق غریب و نادار افراد میں تحفہ تحائف تقسیم کرتے رہتے ہیں۔ یہاں بودھن کے رکن اسمبلی جناب محمد شکیل عامر نے حسب سابق دسہرہ تہوار کے موقع پر غریب اکثریتی خواتین میں ملبوسات تقسیم کئے۔ کل صبح سے ہی اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد قطار باندھے ان کی رہائش گاہ کے سامنے ٹھہری ہوئی پائی گئیں۔ ضرورت مند خواتین کو دھوپ سے محفوظ رکھنے رکن اسمبلی کے گھر کے سامنے شامیانہ نصب کردیا گیا تھا اور مجلس بلدیہ کی طرف سے پانی کا ٹینکر ٹھہرا کردیا گیا تھا۔ خواتین کے مجمع کو قابو میں کرنے دو سرکل انسپکٹرس مسٹر وینکنا اور سرینواس خود زائد پولیس فورس کے ساتھ تقسیم پارچہ جات کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر جناب محمدشکیل عامر نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ دسہرہ، کرسمس اور ماہ رمضان کے دوران مستحق افراد تک امداد پہونچا کر انھیں دلی سکون میسر ہوتا ہے۔ اس تقسیم پارچہ جات میں ان کے والد جناب محمد اعظم موظف ایم ای او کے علاوہ صدرنشین بلدیہ ایلیا، سابق صدرنشین بلدیہ سنیتا دیسائی، آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد، فلور لیڈر بلدیہ اعجاز خان، سید اشفاق علی، شرت ریڈی، رنگا راؤ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT