Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / قوم دشمن سرگرمیوں کی وضاحت کا بی جے پی سے مطالبہ

قوم دشمن سرگرمیوں کی وضاحت کا بی جے پی سے مطالبہ

پٹنہ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج پاکستانی پرچم علحدگی پسند قائد کی جانب سے پی ڈی پی ۔ بی جے پی زیر اقتدار جموں و کشمیر میں لہرائے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے بھگوا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے ہوس اقتدار میں اصولوں کی قیمت پر سمجھوتہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو قوم دشمن سرگرمیاں جموں و کشمیر میں

پٹنہ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج پاکستانی پرچم علحدگی پسند قائد کی جانب سے پی ڈی پی ۔ بی جے پی زیر اقتدار جموں و کشمیر میں لہرائے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے بھگوا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے ہوس اقتدار میں اصولوں کی قیمت پر سمجھوتہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو قوم دشمن سرگرمیاں جموں و کشمیر میں جاری رہنے کی جوابدہی کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں بی جے پی تمام مسائل پر ہر قسم کے سمجھوتے کرلیتی ہے جس کے بارے میں اس نے ماضی میں سخت نظریات ظاہر کئے تھے وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی نے جن سنگھ کے دور سے جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت قائم کرنے کے بارے میں موقف تبدیل کردیا ہے ۔ نئے ریکارڈس تیار کئے جارہے ہیں۔ ہندوستان دشمن سرگرمیاں جموں و کشمیر میں دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک ایسے وقت جبکہ بی جے پی اس سرحدی ریاست میں برسر اقتدار ہے ۔ اس کے لئے بی جے پی کو جوابدہی کرنی ہوگی ۔ پارٹی نے قوم پرستی اور حب الوطنی کو اپنا اصول قرار دیا تھا لیکن اب ملک میں اس اصول کی بنیادیں مستحکم ہونے کے بجائے متزلزل ہورہی ہے۔ وہ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کے ایک مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT