Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قوم و ملت کیلئے ادارہ سیاست کی گراں قدر خدمات

قوم و ملت کیلئے ادارہ سیاست کی گراں قدر خدمات

کوڑنگل 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نوین آدرش کانوینٹ ہائی اسکول کوڑنگل میں ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ تعلیمی مواد پر مشتمل کتاب ایس ایس سی کوئسچن بنک 2015 کی مختلف اسکولوں سے وابستہ ایس ایس سی اردو میڈیم و انگلش میڈیم طلباء میں مفت تقسیم عمل میں آ:ی ۔ اس ضمن میں دو بے دن مذکورہ کتاب کی رسم اجرائی تقریب کا کامیاب انعقاد ع

کوڑنگل 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نوین آدرش کانوینٹ ہائی اسکول کوڑنگل میں ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ تعلیمی مواد پر مشتمل کتاب ایس ایس سی کوئسچن بنک 2015 کی مختلف اسکولوں سے وابستہ ایس ایس سی اردو میڈیم و انگلش میڈیم طلباء میں مفت تقسیم عمل میں آ:ی ۔ اس ضمن میں دو بے دن مذکورہ کتاب کی رسم اجرائی تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ مسٹر نریش راج پرنسپل نے تقریب کی صدارت کی ۔ ناظر تعلیمات کوڑنگل مسٹر آر وینکٹ رام ریڈی حافظ محمد یوسف صدر منڈل ٹی ڈی پی ‘ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ ‘قدوس اسکول اسسٹنٹ اور وحید اسیر نامہ نگار سیاست وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ ناظر تعلیماو ینکٹ رام ریڈی نے اس کوئسچن بنک پر مبنی کتابچہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ اس کی مدد سے سخت محنت کرتے ہوئے امتیازی کامیاب حاصل کریں کیونکہ موجودہ دور میں قوم کی تقدیر اور ان کا مستقبل تعلیم ہی سے وابستہ ہے ۔ موصوف نے کوئسچن بنک تقسیم کرتے ہوئے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی تعلیمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست صرف ایک اخبار ہی نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ مسٹر حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ہر محاد پر ادارہ سیاست کی گراں قدر خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ اس بحرانی دور میں جناب زاہد علی خان کی فعال اور حرکیاتی شخصیت ملک اور قوم کے افق پر ایک روشن ستارے کی طرح اپنی تابانی بکھیڑ رہی ہے ۔ موصوف نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اس تعلیمی مواد کوئسچن بنک سے صد فیصد فائدہ اٹھائیں تا کہ آج کے اس مسابقتی دور میں سخت محنت کرتے ہوئے اعلی نشانات کے ساتھ کامیاب ہوکر والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں ۔ وحید اسیر نے کہا کہ جناب زاہد علی خان ملت کی غمخواری پاسبانی اور ترجمانی کا حق ادا کررہے ہیں۔ اداریہ سیاست کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اردو دانی اور اردو زبان دانی کے امتحانات میں ہزاروں بچے شرکت کررہے ہیں۔ اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد بھی اردو سیکھ رہے ہیں۔ موصوف نے ایس ایس سی کوئسچن بینک کو فال نیک قرار دیا ۔ اس موقع پر کرشنا وینی ہائی اسکول انگلش میڈیم‘ نوین آدرش کانوینٹ ہائی اسکول انگلش میڈیم‘ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم بوائز ہائی اسکول اردو میڈیم سے وابستہ زائد از ایک سو طلباء و طالبات میں کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آ:ی ۔ مسرز خواجہ عظیم الدین سیف خان محمد یوسف محی عادل آباد عبدالقادر منصور اور محمد محسن وغیرہ نے انتظامات میں کافی دلچسپی لی ۔

TOPPOPULARRECENT