Monday , November 19 2018
Home / سیاسیات / قوم پرستی اور اتحاد کی علامت ہیں سردار پٹیل: راج ناتھ سنگھ

قوم پرستی اور اتحاد کی علامت ہیں سردار پٹیل: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔31اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی، قومی اتحاد کے دن کے موقع پر بدھ کو یہاں ‘رن فار یونٹی’ یعنی ایکتا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے آج صبح ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ اسٹریٹ پرواقع پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے ان کو عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کی 143 ویں یوم پیدائش پر انہیں سلام کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT