Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / قوم کی ترقی کیلئے ہر ہندوستانی سے مدد کی ضرورت

قوم کی ترقی کیلئے ہر ہندوستانی سے مدد کی ضرورت

ٹی یس آر ٹی سی میں یوم آزادی تقریب، ایم ڈی جی وی رمنا راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) قوم کی ترقی میں آزاد ہندوستان کے ہر فرد کو اپنے بھرپور تعاون کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ آج یہاں یوم آزادی کے سلسلہ میں بس بھون میں منعقدہ تقریب کے موقع پر قومی پرچم کشائی انجام دینے کے بعد اپنا خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا راؤ نے مذکورہ اظہارخیال کیا اور بتایا کہ اہم قائدین و رہنماؤں کی عظیم قربانیوں کے ذریعہ ملک کو آزادی حاصل ہوئی اور اس آزادی کے فوائد سے آئندہ آنے والی نسل کو واقف کروانے کے ساتھ ساتھ قومی وقار میں اضافہ کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرنا چاہئے اور کہا کہ اس کی ہر ایک پر برابر کی ذمہ داری عائد ہوگی۔ انہوں نے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین اور ورکرس سے اپنے ڈسپلن حقیقی جذبہ اور ذمہ دارانہ رول کے ذریعہ کارکردگی میں بہتری پیدا کرکے ایک مثال بننے کی پرزور خواہش کی اور کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کے مالی موقف کو مستحکم بنانے میں اپنی شاندار خدمات کا مظاہرہ کرنے کی تمام سے پرزور اپیل کی۔ مسٹر جی وی رمناراؤ نے آر ٹی سی کی شاندار کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی نے اب تک ہی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ہی اپنی ایک خصوصی شناخت اور مقام حاصل کیا ہے اور اس مقام و شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے مزید اپنی شاندار کارکردگی اور متحدہ جدوجہد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر سکریٹری ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی ایم رویندر، جوائنٹ ڈائرکٹرس ویجلنس اینڈ سیکوریٹی مسٹر ٹی وینکٹ راؤ، چیف پرسونل منیجر سری وینو کے علاوہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونین قائدین اور ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT