Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے طلبہ کو مشورہ

قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے طلبہ کو مشورہ

کلواکرتی /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی آشرم اسکول میں سیوالان نائیک کا 278 واں جنم منایا گیا جس میں مہمان خصوصی مسٹر ٹریبل ویلفیر کمشنر لکشمن نائک نے شرکت کرتے ہوئے ہاسٹل کی طالبات سے کہا کہ بڑوں کے باتوں کو عمل میں لاتے ہوئے خوب منت اور جستجو سے اعلی تعلیم حاصل کریں اور قومی کی خدمت کیلئے آگے آئیں ۔ خاص کر گڑمبے کے خلاف ہم سب کو بہت کام کرنا ہے اور اس کی ہماری ہر ایک دیہات سے نکال باہر کرنا ہے ۔ یہ سب اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم خوب علم حاصل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جاکر گڑمبے کے خلاف مہم چلائیںگے تو لوگ ہماری بات سمجھتے ہوئے عمل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے ۔ جبکہ اس موقع پر ایم ایل اے ہی طالبہ سے خوب محنت کرکے اعلی تعلیم حاصل کرنے اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے لئے اور ریاست کیلئے خوب کام کرنا چاہئے اور اس موقع پر انہوں نے کمشنر سے خواہش کی کہ یہاں کی طالبات کیلئے دسویں جماعت کا آغاز عمل میں لائیں ۔ گذشتہ کئی سال سے کوشش جاری ہے جن کی عمل میں نہیں آرہا ہے ۔ اس موقع پر انتظامیہ ہاسٹل نے پانی کی شدید قلت کا تذکرہ کیا جس پر انہوں نے بلدیہ کمشنر سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کی حل کی کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ٹریبل ویلفیر کمشنر کے علاوہ رمیش نائیک LHPS ضلع صدر گوپی نائیک LHPS نائب صدر ضلع راجندر نائیک LHPS ٹرینر کے علاوہ ٹیچرس اور طالبات موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT