Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / قیادت سے برطرف کرنے پرشکایت نہیں : کُک

قیادت سے برطرف کرنے پرشکایت نہیں : کُک

کولمبو۔18ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹرکُک کی قیادت میں انگلینڈ کو ایک اور سیریز میں شکست برداشت کرنی پڑی اور اس مرتبہ سری لنکا نے اسے اپنی گھریلو ونڈے سیریز میں شکست دی ہے ۔ مسلسل ناقص بیٹنگ کے شکار کپتان کُک کی قیادت میں انگلش ٹیم کو بھی یکے بعد دیگرے سیریزوں میں ناکامیاں برداشت کرنی پڑرہی ہے اور آج انہوں نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) انہیں قیادت سے برطرف کرتا ہے تو انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیا میں میزبان اور ہندوستان کے خلاف منعقد شدنی سہ رخی سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے کپتان کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اسے منظور کریں گے ۔ 2014ء کُک کیلئے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان کافی مایوس کن رہا ہے ‘ جیسا کہ 20ونڈے میں انہوں نے 27.52کی اوسط سے 523رنز اسکور کئے ہیں اور اس دوران وہ صرف ایک نصف سنچری اسکور کرپائے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT