Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / قیادت کا فیصلہ فوتیدار نہیں سونیا گاندھی کریں گی : ڈگ وجئے

قیادت کا فیصلہ فوتیدار نہیں سونیا گاندھی کریں گی : ڈگ وجئے

نئی دہلی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس میں قیادت کا فیصلہ سونیا گاندھی کو کرنا ہے۔ پارٹی قائد ڈگ وجئے سنگھ نے ایم ایل فوتیدار کے اِس دعوے کے پس منظر میں کہ اندرا گاندھی نے پرینکا کو اپنی سیاسی جانشین قرار دیا تھا، تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ سونیا گاندھی اور کانگریس کے خاندان اول کو کرنا چاہئے فوتیدار یا ڈگ وجئے سنگھ کو نہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایم ایل فوتیدار نے اپنی کتاب ’’برگ چنار‘‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ اندرا گاندھی نے پرینکا کو اپنا سیاسی وارث قرار دیا تھا۔ یہ کتاب ہنوز فروخت کے لئے بازار میں پیش نہیں کی گئی۔ مصنف کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی سے ملاقات کے دوران اُنھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا۔
چیف منسٹر دہلی سے گیتا کی ملاقات
نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کی ایک گونگی اور بہری لڑکی گیتا جو کہ کل ہی پاکستان سے واپس آئی ہے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے آج صبح ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی ۔ 23 سالہ گیتا سے تقریبا 20 منٹ تک اشاروں میں بات چیت کرتے ہوئے کجریوال نے ہندوستان میں ایک نئی زندگی شروع کرنے کیلئے ہر ممکنہ امداد کی پیشکش کی ۔ آسمانی رنگ کا لباس زیب تن اور سر پر دوپٹہ اوڑھے ہوئے گیتا پاکستانی ایدھی فاونڈیشن کے 5 رکنی ارکان کے ساتھ پہنچی جو کہ پاکستان میں اس کی دیکھ بھال کر رہے تھے ۔ 15 سال قبل غیر ارادی طور پر پڑوسی ملک میں سرحد پار کرجانے والی یہ لڑکی کل ہندوستان واپس ہونے پر جذباتی خیر مقدم کیا گیا ۔ کراچی سے دہلی ایرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئیر عہدیداروں سے گیتا کا استقبال کیا ۔ بعد ازاں اس لڑکی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ 15 سال قبل 8 سال کی عمر میں گیتا پاکستانی رینجرس کو دستیاب ہوئی تھی جو کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس میں اکیلی بیٹھی ہوئی تھی ۔ بعد ازاں اس لڑکی کو ایدھی فاونڈیشن کی سربراہ محترمہ بلقیس ایدھی کراچی میں پرورش کی اور گیتا کے ساتھ بلقیس اور پوتے اور پوتی صبا اور سعد ایدھی آئے ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی لڑکی کی کہانی سلمان خاں کی فلم بجرنگی بھائی جان کی نمائش کے بعد منظر عام پر آئی تھی ۔ جس میں ہیرو نے صبر آزما جدوجہد کے بعد ہندوستان میں جدا ایک لڑکی کو پاکستانی والدہ کے حوالے کر کے ہی دَم لیا ہے ۔۔
وزیراعظم گولوالکر کی کتاب جلاکر دکھائیں، لالو کا چیلنج
پٹنہ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی تحفظات سے وابستگی اور اُن کے تحفظ کے تیقن کو بکواس قرار دیتے ہوئے اُنھیں چیلنج کیاکہ وہ آر ایس ایس کے سرپرست ایم ایس گولوالکر کی کتاب کو نذر آتش کرکے دکھائیں۔ اُنھوں نے پرزور انداز میں کہاکہ اُنھوں نے ملازمتوں میں کوٹہ کی برخاستگی کے لئے زور دیا تھا۔ وزیراعظم مودی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ لالو پرساد نے کہاکہ اگر آپ واقعی تحفظات کے سلسلہ میں مخلص ہیں تو گرو گولوالکر کی کتاب ’’منتشر افکار‘‘ کو برسرعام نذر آتش کرکے دکھائیں۔

TOPPOPULARRECENT