Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / قیام تلنگانہ پر سونیا گاندھی کی مبارکباد

قیام تلنگانہ پر سونیا گاندھی کی مبارکباد

کانگریس نے علحدہ ریاست کا وجود عمل میں لایا ‘ عوام کے امنگوں کی تکمیل

کانگریس نے علحدہ ریاست کا وجود عمل میں لایا ‘ عوام کے امنگوں کی تکمیل
نئی دہلی ۔2جون ( پی ٹی آئی) ہندوستان کی 29ویں ریاست کی حیثیت سے تلنگانہ کے وجود میں آنے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج تلنگانہ کے عوام کومبارکباد دی اور یاد دلایا کہ ان کی پارٹی کانگریس ہی ہے جس نے آندھراپردیش کی تنظیم جدید کا قطعی فیصلہ کیا ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ قیام تلنگانہ کیلئے کئی گئی جدوجہد ایک طویل تاریخ رکھتی ہے اور یہ کانگریس ہی ہے جس نے 2013ء میں آندھراپردیش کی تنظیم جدید کا قطعی فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کے جمہوری امنگوں کی تکمیل کی ۔ اس کے ساتھ سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تنظیم جدید تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے کو یقینی بنانے کیلئے تنظیم جدید کے طریقہ کار کو ضامن بنایا گیا ۔ سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں ’’ میں اس بات کا اعادہ کرنی چاہتی ہوں کہ کانگریس دونوں ریاستوں کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے عزم کی پابند ہے اور تعاون و ہم آہنگی کے جذبہ کے ساتھ دونوں ریاستوں کی یکساں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے میں سرگرم رول ادا کرے گی ‘‘ ۔ تقسیم کے بعد باقی بچ جانے والی ریاست آندھراپردیش ( سیما آندھرا) کے کانگریس قائدین نے بھی نئی ریاست کے قیام پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد دی ہیں اور توقع کا اظہار کیا کہ دونوں علاقوں کے عوام ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے پُرامن زندگی بسر کریں گے ۔ سابق مرکزی وزیر کے چرنجیوی ‘ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رگھوویرا ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین نے کہا کہ قیام تلنگانہ کے 60سال قدیم خواب کی حقیقت میں تبدیلی پر ہم تلنگانہ عوام ‘چیف منسٹر اور ان کی ساری کابینہ کو پُرخلوص مبارکباد دیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT