Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قیام تلنگانہ کیلئے نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش

قیام تلنگانہ کیلئے نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش

سدی پیٹ ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ بل کی کامیابی پر شہر سدی پیٹ کے ریاستی ٹی آر ایس قائد ایم اے علیم سرور نے سربراہ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ تحریک تلنگانہ کے محرک کے چندرشیکھر راؤ کی 12 سالہ علحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافتی بیان میں بتایا

سدی پیٹ ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ بل کی کامیابی پر شہر سدی پیٹ کے ریاستی ٹی آر ایس قائد ایم اے علیم سرور نے سربراہ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ تحریک تلنگانہ کے محرک کے چندرشیکھر راؤ کی 12 سالہ علحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ کی ایک تاریخ رقم کی اور تلنگانہ کی 4-1/2 کروڑ عوام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بل کی تائید کرنے والے ( نیشنل ) قومی قائدین نے اپنے وعدے پر قائم رہ کر پارلیمنٹ میں بل کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا جس پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے نوجوان طلباء و طالبات نے اپنی جان کی قربانیاں دیں انہیں کی قربانیاں ( شہید تلنگانہ ) کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ عوام تلنگانہ کی عکاسی کرتا ہے ۔ حصول تلنگانہ کیلئے ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے سی آر نے اپنی جانب کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مرن برت رکھ کر تلنگانہ کے اضلاع میں انقلاب لایا جس سے عوام میں آزادی تلنگانہ کی شعور بیداری لانے کا سہرا مسٹر کے چندرشیکھر راؤکے سرجاتا ہے ۔ مسٹر چندرشیکھر راو نے تحریک تلنگانہ کیلئے روح پھونکی اور کامیابی حاصل کرنے تک سکون کی سانس تک نہیں لی ۔

علیم سرور نے تحریک تلنگانہ کو تقویت پہنچانے ریاستی قائد مسٹر ٹی ہریش راو نے جو کردار ادا کیا۔ وہ ریاست کی عوام بخوبی جانتی ہے ۔ ہریش نے علحدہ ریاست کی تشکیل کے اعلان تک حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں بھوک ہڑتال کیمپ کو کامیابی کے ساتھ چلایا جوقابل تحسین اور قابل مبارک باد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف حلقہ اسمبلی سدی پیٹ تک تحریک کو محدود کیا بلکہ ریاست کے 10 اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے تحریک تلنگانہ کیلئے اپنی ساری توانائیوں کو صرف کیا بلکہ اپنی زندگی کی بھی بلاخوف و خطر بازی لگائی، وہ مجاہد تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ایک مرد مجاہد بھی ہیں ۔ قبل ازیں جشن تلنگانہ شہر سدی پیٹ میں سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر کے راج نرسو نے قدیم بس اسٹانڈ پر پہنچ کر ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی گلپوشی کی اور میٹھایاں تقسیم کرتے ہوئے آتشبازی کی ۔ اس موقع پر ایم اے صبور ، خواجہ میاں ٹیلر ، تاج الدین ، پالا سالی رام سابق کونسلر ٹی آر ایس وینکٹیشور چنا موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT