Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی خواتین پر تشدد

قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی خواتین پر تشدد

طرابلس ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی رہائی کے لیے مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے اپنے عزیزوں کی رہائی کے لیے احتجاجی جلوس نکالنے والی خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے۔ پیر کو دارالحکومت صنعاء میں خواتین نے ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ انہوں نے صنعاء کی ایک جیل میں قید سیکڑوں اپنے عزیزوں کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ مشرقی صنعاء میں قائم ’’ھبرہ ریزرو‘‘ جیل کے سامنے جمع خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں قیدو بند کی صعوبتیں جھیلنے والے اپنے عزیزوں کی تصاویر اور ان کی رہائی کے مطالبات پر مبنی پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے اپنے عزیزوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی خواتین پر یلغار کر دی، ان کے ہاتھوں میں موجود کتبے ان سے چھین کر پھاڑ ڈالے۔ خواتین کو گالیاں دینے کے ساتھ احتجاج جاری رکھنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ خیال رہے کہ ’’ھبرہ ریزرو‘‘ نامی جیل میں 450 یمنی شہریوں کو قید کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT