Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / قید سابق جج کرنن کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

قید سابق جج کرنن کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق کلکتہ ہائیکورٹ کے جج ایس سی کرنن کی درخواست کو جو انہوں نے تحقیر عدالت قانون کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کی تھی، کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس جی ہری شنکر پرساد پر مشتمل بنچ نے مسترد کردیا۔ سابق جسٹس کرنن فی الحال قید میں ہے اور انہوں نے اپنی درخواست اپنے مشیرقانون میتھیوز نیڈمبارا کے توسط سے پیش کی تھی۔ 28 جولائی کو ہائیکورٹ نے مرکز سے سپریم کورٹ کے جاری کردہ تمام احکام جو تحقیر عدالت مقدمہ کے بارے میں تھے، پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم نوٹس جاری کرنے سے گریز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT