Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / قیمتوں میں اضافہ پر لوک سبھا میں اظہار تشویش

قیمتوں میں اضافہ پر لوک سبھا میں اظہار تشویش

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں غذائی اجناس خاص طور پر دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ پر اظہار تشویش کیا گیا۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ’’دال مرغ سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہے‘‘۔ سی پی آئی (ایم) کے پی کروناکرن نے قیمتوں میں اضافہ پر مباحثہ کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دال مرغ سے بھی زیادہ مہنگی ہوگئی ہے۔ دالوں کی قیمتوں میں اوسطاً 220 روپئے فی کیلو گرام کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دالوں کی زبردست قیمتوں نے عوام کو مجبور کردیا ہے کہ روزانہ غذا کے استعمال میں کمی کردیں۔ کیرالا کے عوام نے بھی دیگر غذائی اجناس جیسے چاول، گیہوں اور پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ پر اظہار تشویش کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ بارش میں 12 فیصد کمی آئی ہے لیکن قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT