Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / قیمتوں میں اضافہ کا راست اثر

قیمتوں میں اضافہ کا راست اثر

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے حکومت کے ریل کرایوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کا اثر عام آدمی پر ہونے نہیں دے گی ۔ یاد رہے کہ گیس ، پٹرول ، ڈیزل اور ترکاریوں کی قیمتوں میں قابل لحاظ اضافہ سے عوام پریشان ہ

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے حکومت کے ریل کرایوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کا اثر عام آدمی پر ہونے نہیں دے گی ۔ یاد رہے کہ گیس ، پٹرول ، ڈیزل اور ترکاریوں کی قیمتوں میں قابل لحاظ اضافہ سے عوام پریشان ہیں اور حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کہ کیا یہی وہ ’’اچھے دن‘‘ تھے جس کا حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے قبل وعدہ کیا تھا ۔ یاد رہے کہ صدر دہلی بی جے پی اور مرکزی وزیر ہرش وردھن کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا پارٹی یونٹوں کو مزید موثر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ انچارج اپنے اپنے متعلقہ منڈلوں کا اندرون ایک ہفتہ دورہ کرتے ہوئے اجلاس کا انعقاد کریں گے ۔ دوسری طرف دہلی بی جے پی ترجمان ہریش کھرانہ نے کہا ریاستی سطح پر 14 اضلاع میں پروگرامس اور سمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کو تمام کونسلرس کیلئے ابھیاس درگا کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا۔

این ڈی اے حکومت کے معاشی اصلاحات پر جیہ للیتا کا انتباہ
چینائی 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا نے آج کہاکہ این ڈی اے حکومت کی معاشی اصلاحات کی تجاویز اور عام آدمی کو راحت پہنچانے کے اقدامات سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ مرکز کی نئی حکومت کی تجاویز صرف وزیراعظم نریندر مودی کے چھلاوا ہیں۔ اِس سے عام آدمی پر بوجھ کم نہیں ہوگا بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔ اِس طرح کے اقدامات کے بجائے نئی حکومت کو عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی پالیسیاں بنانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT