Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سبیتا اندرا ریڈی کا دھرنا

قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سبیتا اندرا ریڈی کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سابق وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی نے ضروری اشیاء اور ترکاریوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کرے ۔ انہوں نے رنگاریڈی اگریکلچر مارکٹ کے سامنے دھرنا دیا ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں عوام پر قیمتوں کا بوجھ ڈال کر پریشان کررہی ہیں ۔ ترکاریوں اور ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ اس دھرنے میں کانگریس کے کئی قائدین اور ورکرس نے بھی حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT