Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / ’’قیمتی اشیاء بینک لاکرس میں رکھیں ‘‘چوروں کا مشورہ

’’قیمتی اشیاء بینک لاکرس میں رکھیں ‘‘چوروں کا مشورہ

ایماندار سارقین نے نصیحت کیساتھ مسروقہ اشیاء واپس کردیا
منگلورو۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرقہ کی ایک عجیب و غریب واردات میں منگلورو کے قریب اڈومارولی ٹاؤن میں چند آزاد کے ایک گروپ نے ایک گروپ نے ایک گھر میں نقب لگاکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ تو کرلیا لیکن دو دن بعد ایک نصیحت کے ساتھ مسروقہ زیورات اور نقد رقم لوٹا دیا۔ ان ایماندار چوروں نے ان اشیاء کے مالک کو مشورہ بھی دیا کہ وہ ’’قیمتی اشیاء بینک لاکر میں رکھیں‘‘۔ تفصیلات کے مطابق شیکھر کنڈرس کے گھر 16 ستمبر کو دن دھاڑے سرقہ ہوا تھا جب ان کی بیوی کام پر گئی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ سارقین پچھلے دروازہ سے گھر میں گھسے تھے اور طلائی زیورات کے علاوہ 13,000 روپئے نقد لے کر فرار ہوگئے تھے لیکن گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سواروں نے مسروقہ اشیاء پر مشتمل تھیلی اس گھر میں پھینک دی جسکے ساتھ ایک چٹھی بھی دستیاب ہوئی اس پر لکھا تھا کہ انہوں نے غلطی سے سرقہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ نصیحت کی کہ ’اس قدر زیادہ زیورات گھر میں نہیں رکھنا چاہئے بلکہ قیمتی اشیا بینک لاکر میں رکھے جائیں‘ ۔ پولیس نے کہا کہ سارقین کی شناخت کے بارے میں چند سراغ دستیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT