Saturday , November 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / قیمہ بھرے کریلے

قیمہ بھرے کریلے

اجزاء : کریلے ایک کیلو ، گرم مسالا 2 چمس ، نمک مرچ حسب ذائقہ گھی یا تیل حسب ضرورت ، ہرادھنیا حسب ضرورت ، ہری مرچ 7  عدد ٹماٹر بڑے 2 عدد ۔ ترکیب : کریلے کھرچ کر چھیل لیں ۔ ایک جانب سے چیرکر بیچ نکال لیں اور خوب نمک ملاکر رکھ دیں ۔ قیمہ کو پکنے دیں  اس میں نمک سرخ مرچ اور ہری مرچ حسب ضرورت ڈال کر ابال لیں ۔ پانی اتنا ہوکہ قیمہ اچھی طرح گل جائے ۔ پھر اسے بھون لیں ٹماٹکر بھی اس میں ڈال دیں ۔ ہری مرچ کتر کر ڈالیں ۔ اب کریلوں کو اچھی طرح مل مل کر دھونا ضروری ہے ۔ پھر ان میں قیمہ بھرکر دھاگہ خوب اچھی طرح لپیٹ لیں ۔ اب گھی یا تیل میں ہلکی آنچ پر کریلے تل لیں ۔ جب کریلے سرخ ہوجائیں تو انہیں اتارلیں ۔ اسی طرح بہترین ڈش کی صورت میں قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT