Wednesday , December 19 2018

قیمے کی کچوریاں

اجزاء : قیمہ ( باریک ) آدھا کلو، میدہ ایک کلو، گھی حسب ضرورت۔ نمک، حسب ذائقہ۔ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ۔ ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ۔ زیرہ ایک چائے کا چمچہ۔ ہری مرچ چار عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی۔ پیاز دو عدد ( آملیٹ کی طرح کاٹ لیں)۔ اجوائن، ایک چائے کا چمچہ۔ لہسن ادرک پیسٹ، دو کھانے کے چمچے۔ میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچہ۔ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب: میدے میں نمک، دو کھانے کے چمچے گھی، اجوائن اور میٹھا سوڈا ملا کر دس بارہ منٹ کیلئے اچھی طرح گوندھیں اور پھر ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ بیس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ ایک پین میں ایک کھانے کا چمچہ گھی گرم کرکے اس میں قیمہ، لہسن ادرک پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ پھر اس میں ثابت دھنیا اور زیرہ شامل کرکے دو تا تین منٹ تک بھونیں اور نیچے اُتار کر اس میں لیموں کا رس، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا شامل کریں اور ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ اب کچوری بنانے کیلئے آٹے کے پیڑے بنائیں، ہاتھ کو ذرا سا گیلا کرکے اس پر پیڑے کو پھیلائیں اور درمیان میں قیمہ رکھ کر پیڑے کو بند کردیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں گھی گرم کریں اور کچوریوں کو ہاتھ سے دبا دبا کر گرم گھی میں ڈالتی جائیں۔ سنہری ہونے پر نکالیں اور کچن پیپر کے اوپر رکھ دیں تاکہ اضافی گھی اس میں جذب ہوجائے۔ دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT