Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ق6قافلوں کے ذریعہ 2690حجاج کرام حیدرآباد واپس

ق6قافلوں کے ذریعہ 2690حجاج کرام حیدرآباد واپس

اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے خیر مقدم کیا، حجاج کا اظہار ِمسرت
حیدرآباد 24ستمبر ( پریس نوٹ ) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 449 حجاج کرام آج صبح مدینہ منورہ سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے۔ حج ٹرمنل میں اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حجاج کرام کا خیر مقدم کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ حجاج کرام نے اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ ان کاسفر حج سکون و اطمینان کیساتھ ہوا اور ان کو حج کے مناسک کی ادائیگی میں دشواریاں نہیں ہوئیں۔ حجاج کرام نے فریضہ کی خوشگوار انداز میں ادائیگی پر مسرت کا اظہار کیا کہ اللہ نے ان کو یہ موقعہ نصیب فرمایا۔ حج ٹرمنل میں کسٹمس‘ امیگریشن کی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد حجاج کرام نے اپنا سامان ٹرالیوں پر رکھا‘ والینٹرس اور حج کمیٹی کے اسٹا ف نے ان کی مدد کی۔ حجاج کرام کا حج ٹرمنل کے باہر منتظر ان کے عزیز و اقارب کی جانب سے جذباتی استقبال کیا گیا۔ حج ٹرمنل کے باہر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ فریضہ حج کی ادائیگی اور زیارت روضہ نبوی ؐسے سرفراز ہو نے کے بعد جملہ چھ قافلوں کے ذریعہ جملہ 2690حجاج کرام مدینہ منورہ سے حیدرآباد واپس پہنچے۔ تمام فلائٹس کی آمد کے موقعہ پر پروفیسر شکور ایر پورٹ پر موجود تھے جن کی نگرانی میں حجاج کرام کی تمام کارروائیں کی تکمیل کی گئی۔ کل 25ستمبر کو حجاج کرام کے دو قافلے حیدرآباد واپس ہوں گے۔ پہلا قافلہ جو آٹھواں قافلہ ہوگا ‘دن میں 11.20بجے اور نواں قافلہ 3.20بجے سہ پہر پہنچے گا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی ایر پورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT