Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / لائبریریوں میں بہت جلد وائی فائی سرویس کی فراہمی: کڈیم سری ہری

لائبریریوں میں بہت جلد وائی فائی سرویس کی فراہمی: کڈیم سری ہری

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج کہا کہ ریاست کے تمام لائبریریوں میں وائی فائی سرویس فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ انٹرنیٹ سرویس بھی دی جائے گی۔ انہوں نے ورنگل شہر میں سنٹرل اور علاقائی لائبریریوں کو عصری بنانے کیلئے 1.71کروڑ روپئے منظور کرنے کا اعلان کیا۔ سری ہری نے کبڈی کے قومی کھلاڑی عزیز خان کو مبارکباد دی کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ لائبریری سنٹر چیرمین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ہے۔ حکومت نے عزیز خان کو قومی سطح پر شہرت حاصل کرنے کے عوض یہ عہدہ دیا ہے۔ اسپورٹس میں ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے عزیز خان کو چیرمین بنایا گیا۔ وہ ریاست میں لائبریریوں کو ترقی دینے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کریں گے۔ریاستی حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر اولین ترجیح دی ہے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں نے اقلیتوں کے حق میں کچھ نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT